Loading
اداکارہ مومل خالد نے ساتھی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی کے خاتمے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے سابق شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مومل خالد نے دونوں کی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’شادی ایک بڑا عہد اور ذمہ داری ہے جسے سنجیدگی سے نبھانا چاہیے اور کسی کو بھی دوسرے کے جذبات، زندگی اور عزت کے ساتھ کھیلنے کا حق نہیں‘‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’’اگر دو افراد کسی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کے لیے احترام اور شائستگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، نہ کہ عوامی بیانات کے ذریعے ایک دوسرے کو تکلیف پہنچائیں‘‘۔
مومل خالد نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد نمرہ خان کو اتنا خوش انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، اسی لیے ان کی علیحدگی کی خبر ان کے لیے انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں اس صورتحال کا الزام اداکارہ پر عائد نہیں کیا جا سکتا اور وہ اس مشکل وقت میں ان کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ نمرہ خان نے جون 2026 میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، تاہم صرف چند ہفتوں بعد جولائی میں علیحدگی کی خبریں سامنے آگئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل