Monday, August 10, 2026
 

پیپلزپارٹی کا پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

 



پیپلز پارٹی کی جانب سے پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحکمِ ثانی پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی قانون سازی کے عمل میں بھی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔ اس حوالے سے ذرائع  نے مزید بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کو سپورٹ نہیں کرے گی، جبکہ منظوری کے مرحلے میں بھی حکومتی بلوں کی مخالفت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کے حوالے سے ضروری ترامیم بھی پیش کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل