Monday, August 10, 2026
 

پولینڈ کے جنگل میں بائسن کا سیاح پر حملہ، ویڈیو وائرل

 



پولینڈ کے بیالووئیزا جنگل میں ایک دیوہیکل بائسن نے ایک سیاح پر اچانک حملہ کر دیا، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ پیر پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاح بائسن سے تقریباً 20 فٹ کے فاصلے پر موجود تھا کہ اچانک جانور نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے ٹکر مار کر زمین پر گرا دیا۔ ویڈیو کے مطابق بائسن زمین پر گرے ہوئے سیاح کے اوپر کھڑا ہے۔ جب سیاح دوبارہ اٹھنے کی کوشش کرتا ہے تو جانور اسے دوبارہ دھکا دے کر زمین پر گرا دیتا ہے۔ https://www.facebook.com/grzegorzrynski.fotografiaslubna/videos/nagranie-ku-przestrodzedzi%C5%9B-byli%C5%9Bmy-z-%C5%BCon%C4%85-%C5%9Bwiadkami-bardzo-niebezpiecznego-zdar/1522732202358555/ قدرتی مناظر کے فوٹوگرافر گریگورز رینسکی نے یہ خطرناک منظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔ انہوں نے سیاح کو حرکت نہ کرنے کی ہدایت کی اور پھر اپنی گاڑی کے ذریعے بائسن اور سیاح کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق رینسکی نے آہستہ آہستہ گاڑی بائسن کی جانب بڑھائی جبکہ گاڑی کا دروازہ کھلا رکھا تاکہ سیاح موقع ملتے ہی اندر داخل ہو سکے۔ جنگلی حیات کے ماہرین عام طور پر بائسن جیسے بڑے جنگلی جانوروں سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہیں کیونکہ قریب جانے یا انہیں خوفزدہ کرنے کی صورت میں یہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل