Loading
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا، قومی ٹیم نے پیر کو بیکنہم میں کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کیا۔
نئے مقرر کیے گئے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ بھی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد بیٹنگ سیشن کی نگرانی کی۔
مائیکل اسمتھ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹنگ کوچ جبکہ ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 جولائی کو ان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔
پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے جسمانی مشقوں اور فیلڈنگ کی سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارا۔
پاکستان ٹیم منگل کو دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں پریکٹس کرے گی، جس کے بعد 12 اگست سے پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 اگست تک ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31 اگست تک لارڈز جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک ایجبسٹن، برمنگھم میں ہوگا۔
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے۔ پاکستان حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر کرنے کے بعد انگلینڈ پہنچا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل