Loading
شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر دو میں 24 گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور فوری بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ طویل بجلی بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے بجلی نہ ہونے سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں اور شہریوں کے معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
احتجاج کرنے والے شہریوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث بچوں، بزرگوں اور خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ بجلی کی طویل بندش اب ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔
مظاہرین نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل