Loading
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی صورت حال اور مذاکرات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کردہ دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم کے تحت ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اہم ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کا واحد مؤثر راستہ صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل