Wednesday, August 12, 2026
 

پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

 



پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے ایک اور شاندار فتح اپنے نام کرلی۔ گروپ کے چوتھے اور آخری میچ میں پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے حریف ٹیم کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 38-55 سے عمدہ کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس کی حنا چوہدری، رضا شاہ، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستان جمعہ کو سیمی فائنل میں چائینز تائپے کے ہی مد مقابل آئے گا۔ پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں جاپان کو 34-58 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 48-66 سے زیر کر لیا تھا۔ قومی ویمن ٹیم نے تیسرے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف 23-72 سے فتح حاصل کی تھی۔ پلیٹ ڈویژن ایونٹ میں جاپان، تھائی لینڈ، چائینز تائیپے اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل