Thursday, August 13, 2026
 

پاکستانی نژاد کارڈ کے حاملین کےلیے خوشخبری، پاکستانی کوٹے پر حج کرسکیں گے

 



پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) کے حاملین پاکستان کے حج کوٹے سے حج کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص ہوگا۔ ذرائع  نے بتایا کہ پی او سی کے حامل افراد سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں سے استفادہ کرسکیں گے۔ ذرائع  کا کہنا ہےکہ سعودی عرب نے پی او سی پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے وا لوں کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 1792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے پہلی بار پاکستانی کوٹہ پرحج کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کرنے والے بیرون ملک مقیم افراد کو پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل