Loading
پاکستان نے ویمنز ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جاپان کو 25-53 سے شکست دے کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جاپان کو 25-53 سے شکست دے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دوران مقابلہ کھلاڑیوں نے بہترین صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں ناکامی سے دوچار کیا۔
صبا نور انور، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔
پاکستان کا فائنل میں ہفتہ کو تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
دریں اثنا شاندار کامیابی پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان اور صدر ملک امین خان اور سیکرٹری محمد ریاض نے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے ٹیم کے لیے فائنل میں کامیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل