Loading
سابق کرکٹرز کے کتے گم ہونے لگے، وسیم اکرم کے بعد اب سابق کپتان شاہد آفریدی کا پالتو کتا میکس اسلام آباد میں لا پتہ ہوگیا۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر کتے کے لا پتہ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میرا پیارا میکس لاپتہ ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ میکس جب ہماری زندگی میں آیا تو وہ صرف 30 سے 35 دن کا ننھا سا پپی تھا۔ اس نے شدید بیماری کے دوران اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑی اور صحت یاب ہونے کے بعد اسے گھر کے ایک فرد کی طرح بے حد محبت اور توجہ سے پالا گیا۔
سابق کپتان نے کہا کہ آج ہمارا پیارا میکس لاپتہ ہوگیا ہے۔ اگر کسی کو میکس ملے یا اس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم اسے محفوظ رکھیں، اس کا خاص خیال رکھیں اور ہمیں فوری اطلاع دیں تاکہ وہ اپنے گھر واپس آسکے۔
شاہد آفریدی نے اپنے کتے میکس کی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے کی درخواست کی ہے۔
https://www.facebook.com/ShahidAfridiOfficial10/videos/my-puppy-max-came-into-my-life-when-he-was-just-a-30-to-35-day-old-tiny-pup-he-f/1352851937000145/
یاد رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم کا پالتو کتا گم ہوگیا تھا اور اس کو تلاش کرنے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا گیا تھا جسے تلاش کر لیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل