Monday, August 17, 2026
 

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان چین اسپورٹس فٹ ویئر تعاون کے معاہدے پر دستخط

 



پاک چین صنعتی تعاون سے اسپورٹس فٹ ویئر شعبے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسی سلسلے میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان چین اسپورٹس فٹ ویئر تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، یہ معاہدہ پاکستان کی معروف کمپنی فارورڈ اسپورٹس اور چین کے ژونگ زی ہواشین گروپ کے درمیان طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستانی مینوفیکچرنگ صلاحیت اور چینی سرمایہ کاری و تجربے کے امتزاج سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، اس معاہدہ سے ٹیکنالوجی منتقلی، روزگار کے مواقع اور پاکستان کی اسپورٹس مصنوعات کی عالمی مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان کی برآمدات کو متنوع بنانے اور عالمی فٹ ویئر مارکیٹ میں ملک کا حصہ بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی، پاکستان میں صنعتی توسیع، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور معاشی بحالی ایس آئی ایف سی کے تعاون اور سرمایہ دوست ماحول کا مظہر ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل