Loading
بھارت نے سری لنکا کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 462 رنز پر مکمل کرلی۔
گال میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں بھارت نے تیسرے دن کھیل کا آغاز 460 رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے کیا، تاہم آخری وکٹ کے لیے صرف دو رنز کا اضافہ کرسکا۔
پراسیدھ کرشنا کو اسیتھا فرنینڈو نے آؤٹ کرکے بھارتی اننگز کا خاتمہ کیا۔
بھارت کی جانب سے دیودوت پڈیکل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 167 رنز کی بڑی اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول نے 82 اور دھروو جوریل نے 51 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
سری لنکا کی جانب سے پرباتھ جے سوریا سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
کیشارا نوانتھا نے 3 جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
واضح رہے کہ دوسرے روز مسلسل بارش کے باعث پہلے دو سیشنز کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل