Tuesday, August 18, 2026
 

بجلی صارفین کیلیے بُری خبر؛ 41 ارب روپے کا  اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

 



بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ اُن پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی باضابطہ درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ  اس درخواست پر سماعت 27 اگست کو شیڈول کی گئی ہے اور اگر یہ اضافہ منظور ہوتا ہے تو جی ایس ٹی سمیت صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی اس درخواست میں جولائی کے دوران بجلی کی پیداوار پر آنے والی مختلف لاگتوں کا تفصیلی گوشوارہ پیش کیا گیا ہے۔ بجلی مہنگی 2.52 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان جولائی فیول ایڈجسٹمنٹ، 41 ارب روپے اضافی بوجھ کی درخواست سی پی پی اے نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے، جس سے صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 41 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ ⚡ 2.52 روپے مجوزہ فی یونٹ اضافہ ???? 41 ارب روپے صارفین پر اضافی بوجھ ???? 27 اگست نیپرا سماعت کی تاریخ ???? 39.81% پن بجلی کا حصہ ???? 47.37 روپے ایل این جی فی یونٹ ????️ 50.07 روپے فرنس آئل فی یونٹ ⛽ 54.47 روپے ڈیزل جنریشن فی یونٹ ⚛️ 3.02 روپے نیوکلیئر پاور فی یونٹ express.pk ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم سی سی پی اے نے بتایا ہے کہ جولائی میں درآمدی ایل این جی سے 10.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ قیمت 47 روپے 37 پیسے رہی، اور اس مد میں کل 77 ارب 19 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اسی طرح فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی 50 روپے 7 پیسے فی یونٹ کی شرح سے بنائی گئی، جبکہ فرانس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی پر 10 ارب 77 کروڑ روپے لاگت آئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل سے 3 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ کی بلند قیمت پر پیدا کی گئی۔ جولائی کے دوران نیوکلیئر ذرائع سے 10.10 فیصد بجلی 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کی لاگت سے حاصل کی گئی۔ مزید برآں جولائی میں بجلی کی مجموعی پیداوار میں پانی کا حصہ 39.81 فیصد، مقامی کوئلے کا 10.91 فیصد اور درآمدی کوئلے کا حصہ 14.38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ نیپرا اتھارٹی ان تمام اعداد و شمار اور بجلی کی لاگت کے تجزیے کے بعد 27 اگست کو ہونے والی سماعت میں نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل