Loading
بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، مزید 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اورسوراب میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا، ضلع سوراب کےعلاقے حاجیکہ گاوں میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشتگردجہنم واصل ہوا۔
سیکیورٹی فورسزنے دشت کٹائی اورحاجیکہ کے درمیان مؤثر ناکہ بندی قائم کی اوردہشتگردں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اوردیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل