Tuesday, August 18, 2026
 

مبینہ زیادتی کیس: رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم 29 اگست کو عائد ہو گی

 



سیشن کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام سے متعلق کیس میں رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت کی جس کے دوران تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ ملزمان کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کو فردِ جرم کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل