Loading
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی اور ملزمہ کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاگ قتل بالسبب کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کردی۔ ویڈیو لنک پر عدالت میں موجود ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔
صحت جرم سے انکار پر عدالت نے مقدمے کے گواہان کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 3 ستمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
استغاثہ کے مطابق ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف پہلے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کیمیکل رپورٹ آنے بعد مقدمے کو قتل بالسبب میں تبدیل کرکے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی گئی تھی۔ ملزمہ کیخلاف بغدادی تھانے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل