Wednesday, August 19, 2026
 

میرا پر تشدد کا الزام لگانے والی ملازمہ اپنے ہی بیان سے مکر گئی

 



پاکستانی اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ جھگڑے اور تشدد کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑی تو ملازمہ نے بھی اپنا بیان جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوتی دکھائی دیتی ہے جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو کر ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی ہے۔ ملازمہ کا پہلا بیان؛ میرا نے تشدد کیا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد میرا کی گھریلو ملازمہ یاسمین نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ مبینہ تشدد کے باعث ان کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ ملازمہ نے دعویٰ کیا کہ میرا ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں اور ان کو تشدد کرنے پر فوری سزا ملنی چاہیے۔ فلم سٹار میرا کا بھی بھیانک روپ منظر عام پر آگیا لاہور، اداکارہ میرا کا اپنی گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد تشدد کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی فوٹیج میں اداکارہ میرا کو ملازمہ کو تھپڑ اور دھکے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ pic.twitter.com/JV1YYLYoKK — Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) August 18, 2026 ملازمہ کے نئے بیان نے معاملہ بدل دیا معاملے نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب یاسمین کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے پہلے مؤقف سے مختلف بیان دیا۔ یاسمین نے دعویٰ کیا کہ ان کا پہلے سامنے آنے والا بیان مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا اور میرا کے خلاف پیش کیے گئے الزامات درست نہیں۔ ملازمہ کا کہنا تھا کہ میرا ان کے ساتھ اچھا سلوک کرتی ہیں اور وہ اب بھی اداکارہ کے گھر کام کر رہی ہیں۔ تاہم پہلے اور بعد میں سامنے آنے والے متضاد بیانات کے باعث معاملے کی حقیقت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       میرا پہلے بھی تنازعات کا شکار رہی ہیں اداکارہ میرا اپنے فلمی کیرئر کے ساتھ ساتھ مختلف بیانات اور تنازعات کے باعث بھی خبروں میں نظر آتی رہتی ہیں۔ ماضی میں بھی ان کا نام ایک میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور تشدد کے معاملے میں سامنے آیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل