Wednesday, August 19, 2026
 

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

 



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ سینیٹر عابد شیر علی کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے علاقے کے ایک کاروباری گھرانے سے ہے جن کے عابد شیر علی کے خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔  عابد شیر علی کی دوسری شادی اسلام آباد میں انجام پائی۔ عابد شیر علی کی شادی پر ان کو بہت مبارکباد pic.twitter.com/KIshPDaL2e — RAShahzaddk (@RShahzaddk) August 18, 2026 سینیٹر عابد شیر علی کی شادی کی تقریب میں فیصل آباد سے ایم پی اے میاں طاہر پرویز سمیت صرف منتخب افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ چند سال قبل بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھی جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔ عابد شیر علی کی شادی پر انہیں دوستوں اور پارٹی کارکنان کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ Senator Abid Sher Ali has married for the second time. pic.twitter.com/midUGUpmmo — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) August 18, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل