Loading
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اب سوشل میڈیا کے بعد بڑی اسکرین پر قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں جہاں وہ اداکارہ امر خان کے ساتھ ایک نئی پاکستانی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کی ڈیبیو فلم کی ہدایت کاری سید فیصل بخاری کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کہانی سرمد ابراہیم نے تحریر کی ہے۔
ایکشن اور کامیڈی پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہو چکی ہے جس میں امر خان مرکزی اداکارہ کے طور پر رجب بٹ کے مدمقابل نظر آئیں گی۔
رجب بٹ کے یوٹیوب پر تقریباً 9 ملین سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 3 ملین فالوورز ہیں اور اب وہ اپنی اسی مقبولیت کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل