Wednesday, August 19, 2026
 

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

 



  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس آمد پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نواف بن سعید المالکی کی پاکستان اور سعودی عرب کے لیے سفارتی خدمات کو سراہا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیا اور پرخلوص میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل