Wednesday, August 19, 2026
 

اورماڑہ؛ کوسٹل ہائی وے پر بدترین حادثہ، 6 افراد جھلس کر جاں بحق

 



گوادر کے علاقے  اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر بدترین حادثہ پیش آیاں، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی نے بتایا کہ بدھ کو بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر کراچی جانے والی گاڑی اور تربت سے آنے والی گاڑی میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک گئی اور 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل