Thursday, August 20, 2026
 

راولپنڈی؛ بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

 



مورگاہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 3 رکنی بین الاضلاعی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد ہوا، جس میں 22 موبائل فون، 15 لیپ ٹاپ، 100 ایئرپوڈز اور 100 گھڑیاں شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرکے انہیں لوٹتے تھے۔ مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے گینگ کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کے مطابق گرفتار گینگ سے تفتیش جاری ہے اور دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل