Loading
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی نظرثانی اپیل پر اعتراضات کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست نے سپریم کورٹ کی فائلنگ برانچ کے اعتراضات کے بعد نظرثانی درخواست واپس لے لی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا اب کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے ک ہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کا دن فیصلہ کن ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل