Loading
ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے والد خورخے میسی کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ گول اسکور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو انٹر میامی اور فلاڈیلفیا یونین کے درمیان میجر ساکر لیگ (ایم ایل ایس) کا میچ 2-2 سے برابر ہوگیا۔
سبارو پارک میں کھیلے گئے میچ کے 26ویں منٹ میں میسی نے مخالف کھلاڑیوں کو شاندار انداز میں چکمہ دیا اور گیند کو جال میں پہنچا کر انٹر میامی کو 1-2 کی برتری دلائی۔
گول کے فوراً بعد ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں گلے لگا کر خوشی منائی۔
Leo Messi scores his first league goal since returning from the World Cup ????
(via @MLS)pic.twitter.com/SfnShlOnCR
— B/R Football (@brfootball) August 20, 2026
39 سالہ میسی نے اپنی ٹیم کے پہلے گول میں بھی معاونت فراہم کی تھی۔
یاد رہے کہ ان کے والد خورخے میسی 8 اگست کو ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
والد کی موت کے بعد میسی نے گزشتہ ہفتے ایک جذباتی پیغام میں کہا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ان کے بغیر زندگی کیسے آگے بڑھائیں۔
فلاڈیلفیا کے خلاف ڈرا کے نتیجے میں انٹر میامی کی مسلسل تین شکستوں کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا۔
میسی کا یہ رواں سیزن کا 13واں گول تھا جس کے بعد وہ ایم ایل ایس گولڈن بوٹ کی دوڑ میں پیٹر موسا سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل