Thursday, August 20, 2026
 

گلستان جوہر میں چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے 82 سالہ بزرگ مریض جاں بحق

 



شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ سے چچا جاں بحق جبکہ بھتیجا شدید زخمی ہوگیا، گاڑی میں سوار دیگر دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کامران چورنگی میں قائم ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے قریب نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں سندھ کے دہی علاقے سے علاج کیلیے کراچی آنے والے شخص کو نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایچ او گلستان جوہر نعیم راجپوت نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 82 سالہ گدا حسین کے نام سے ہوئی جبکہ مقتول کا 45 سالہ بھتیجا مجاہد زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جن میں سے فائرنگ کے وقت دو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مقتول کو اُس کا بھتیجا نوشہرو فیروز سے ڈاؤ اسپتال چیک اپ کے لیے لایا اور وہاں سے واپس جاتے وقت اُن کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 ملزمان نے کار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے اور اس حوالے سے حملے میں ملوث افراد کا بھی تعین کیا جا رہا ہے کہ وہ کون تھے تاہم پولیس جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے تاکہ کار پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل