Friday, August 21, 2026
 

کلثوم بائی ولیکا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غیاث عہدے سے سبکدوش

 



کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکیورٹی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد غیاث الدین کو عہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد غیاث الدین کو دوبارہ جنرل سرجن کے طور پر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر ڈاکٹر ظفر علی قائم خانی کو کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکیورٹی اسپتال کا نیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل لانڈھی اسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خدمات انجام دے رہے تھے۔ سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق نئی تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل