Friday, August 21, 2026
 

گھر سے فرار ہو کر بس کی سیر کرنے والی انوکھی بکریاں

 



امریکی شہر پورٹ لینڈ میں دو بکریوں کی دلچسپ حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بکریاں انتہائی اطمینان کے ساتھ بس میں ایسے چڑھ رہی ہیں جیسے وہ روزانہ ایسے ہی سفر کرتی ہوں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب انہیں بس سے نکالا گیا تو باہر آنے کے بعد دونوں دوبارہ سڑک پر گھومنے لگیں اور کچھ دیر بعد نظروں سے اوجھل ہو گئیں۔ واقعے کی ویڈیو پبلک ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے مذاقاً لکھا کہ ’اب یہ کام پر دیر سے پہنچیں گی‘۔         View this post on Instagram                       آخرکار مالک بھی مل گیا چند روز بعد بکریوں کے مالک کا پتا چل گیا اور معلوم ہوا کہ دونوں بحفاظت گھر واپس پہنچ چکی ہیں۔ مالک کے مطابق بکریوں کے دوبارہ اس طرح گھر سے نکلنے سے بچنے کے لیے ان کے گیٹ کی مرمت کر دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل