Friday, August 21, 2026
 

جوتے پہنے بھی مگر پاؤں پھر بھی ننگے؟ شینیل کی نئی سینڈلز دیکھ کر لوگ سر پکڑ کر بیٹھ گئے

 



فیشن کی دنیا میں نت نئے اور حیران کن رجحانات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن معروف فیشن برینڈ ’شینیل‘ کی نئی سینڈلز نے جوتے کے تصور کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ اداکارہ مارگریٹ کوالی لندن میں اپنی فلم ’دی ڈاگ اسٹارز‘ کے پریمیئر میں ایسی سینڈلز پہن کر پہنچیں جو پہلی نظر میں دکھائی ہی نہیں دیتیں اور دیکھنے والے کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اداکارہ ننگے پاؤں ریڈ کارپٹ پر آگئی ہوں۔ آخر ’نیکڈ سینڈلز‘ ہیں کیا؟ شینیل کی ان منفرد سینڈلز کو نیکڈ سینڈلز کہا جا رہا ہے۔ ان کا ڈیزائن عام جوتوں سے بالکل مختلف ہے کیونکہ یہ پاؤں کو ڈھانپنے کے بجائے بنیادی طور پر ٹخنے کے گرد نظر آتی ہیں جبکہ پاؤں کا بیشتر اور آگے والا حصہ کھلا رہتا ہے۔ سامنے سے لی گئی مارگریٹ کوالی کی کئی تصاویر میں یہ اندازہ لگانا بھی مشکل ہے کہ انہوں نے کوئی سینڈلز پہن رکھی بھی ہیں یا نہیں۔         View this post on Instagram                       سوشل میڈیا کو فیشن کچھ خاص پسند نہ آیا مارگریٹ کوالی کے ریڈ کارپٹ پر یہ سینڈلز پہننے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی جہاں بعض صارفین نے اس نئے فیشن کو دلچسپ تو کچھ نے انتہائی غیر عملی قرار دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل