Friday, August 21, 2026
 

پنجاب میں چار نئے اضلاع کے قیام کا نوٹیفکیشن، حقیقت کیا ہے؟

 



پنجاب میں چار نئے اضلاع بنانے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ سوشل میڈیا پر محکمہ ریونیو پنجاب سے منسوب ایک مبینہ نوٹیفکیشن شیئر کیا جا رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پتوکی، دیپالپور، حاصل پور اور ہارون آباد کو نئے اضلاع کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ وائرل دستاویز کے مطابق چار نئے اضلاع کے قیام کے بعد پنجاب میں اضلاع کی مجموعی تعداد 41 سے بڑھ کر 45 ہو جائے گی اور فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔         View this post on Instagram                       تاہم حکام نے اس دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا ضلع قائم نہیں کیا گیا۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ترجمان نے تصدیق کی کہ زیر گردش دستاویز من گھڑت ہے اور نہ ہی پنجاب حکومت اور نہ ہی بورڈ آف ریونیو نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جعلی نوٹیفکیشن میں ظہیر عباس ملک کو پنجاب کا چیف سیکریٹری ظاہر کیا گیا ہے جبکہ صوبے کے چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان ہیں جو جنوری 2023 سے اس عہدے پر تعینات ہیں۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔ لہٰذا پتوکی، دیپالپور، حاصل پور اور ہارون آباد کو نئے اضلاع بنانے کا دعویٰ غلط اور زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل