Loading
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی نمایاں کھلاڑی مریم محمود کو برطانوی کلب ریکسیم اے ایف سی نے بڑا اعزاز دیتے ہوئے اپنے انٹرنیشنل آنرز بورڈ میں شامل کرلیا ہے۔
پاکستان کی نمائندگی پر مریم محمود کو یہ منفرد اعزاز دیا گیا، اور وہ ریکسیم ایف سی ویمنز کے آنر بورڈ پر جگہ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
کلب کے آنر بورڈ پر پاکستان مینز ٹیم کے عمر نواز کا نام بھی پہلے سے موجود ہے۔
اس موقع پر مریم محمود کا کہنا تھا کہ آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کا سفر ان کے لیے ناقابلِ یقین رہا، اور کلب کے لیجنڈز کے ساتھ اپنا نام دیکھنا ایک خواب جیسا لگتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ڈیبیو کرنا اور شائقین کی بھرپور حمایت حاصل کرنا ایک یادگار تجربہ تھا، جبکہ آئیوری کوسٹ میں تین میچز کھیلنا بھی ان کے کیریئر کا خاص لمحہ ہے۔
مریم محمود کے مطابق ان کا مقصد نوجوان نسل، خاص طور پر لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ متاثر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں ان کے پاس کوئی خاتون رول ماڈل نہیں تھا، لیکن اب وہ خود نئی نسل کے لیے مثال بننا چاہتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل