Saturday, August 22, 2026
 

دھرمیندر کی پہلی فیملی سے اختلافات کی خبروں پر ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی

 



بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے مرحوم شوہر دھرمیندر کی پہلی اہلیہ اور ان کے بچوں کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایسی تمام باتوں کو من گھڑت قرار دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ہیما مالنی نے دھرمیندر کی وفات کے بعد اپنی زندگی، خاندان اور اداکاری میں ممکنہ واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب اپنے بچوں، پوتے پوتیوں اور عوامی ذمہ داریوں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں جبکہ دھرمیندر کی یادیں ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے ایسی خبروں کو بھی مسترد کیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھرمیندر کی پہلی فیملی اور ان کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔ ہیما نے وضاحت کی کہ خاندان متحد ہے اور لوگوں کو ہر اس چیز پر یقین نہیں کرنا چاہیے جو سوشل میڈیا یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنا کر پھیلائی جائے۔ واضح رہے کہ دھرمیندر کی آخری رسومات اور دعائیہ تقریبات کے دوران بھی ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ہیما مالنی اور ان کی بیٹیاں پہلی فیملی کی تقریبات میں نمایاں طور پر موجود نہیں تھیں، جس کے بعد اختلافات کی قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل