Loading
خیبر کے باڑہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مقامی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او زاہد خان آفریدی کے مطابق زخمی کو پشاور منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک نامعلوم ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈوگرہ اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایچ او کے مطابق واقعے کی فوری وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل