Loading
سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں لندن کی ایک مسجد کے باہر کھڑے افراد کے ہاتھوں میں موجود بینرز پر مبینہ طور پر 'مسلمز بلٹ بریٹن' یعنی 'مسلمانوں نے برطانیہ بنایا' لکھا ہوا ہے۔
اس کی حقیقت یہ ہے کہ تصویر ڈیجیٹل طور پر تبدیل کی گئی ہے اور اصل تصویر میں ایسا کوئی جملہ موجود نہیں ہے۔
اصل تصویر ایسٹ لندن مسجد کی جانب سے 16 اگست کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی، جس میں مسجد کے باہر 23 افراد کو دو بینرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اصل تصویر میں سرخ اور سفید رنگ کے دونوں بینرز پر انگریزی یا بنگالی زبان میں 'سینئر سٹیزنز پراجیکٹ' درج ہے، نہ کہ 'مسلمز بلٹ بریٹن'۔
مسجد کی پوسٹ کے مطابق یہ تصویر سینئر سٹیزنز پروجیکٹ کے تحت کمیونٹی کے بزرگ افراد کے لندن کے تفریحی دورے کے موقع پر لی گئی تھی۔
بعد ازاں 17 اگست کو تبدیل شدہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا گیا کہ مسلمان یہ دعویٰ کیوں کر رہے ہیں کہ انہوں نے برطانیہ بنایا؟
ایسٹ لندن مسجد نے بھی تصدیق کی کہ تصویر میں ردوبدل کیا گیا اور یہ اصل تصویر یا اس کے حقیقی پس منظر کی درست عکاسی نہیں کرتی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل