Saturday, August 22, 2026
 

گورنر سندھ کی جامعہ دارالعلوم کورنگی میں صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

 



گورنر سندھ نہال ہاشمی نے جامعہ دارالعلوم کورنگی میں صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے جامعہ دارالعلوم کورنگی میں نمازِ ظہر بھی ادا کی، ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان دینی، تعلیمی اور معاشرتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، گورنر سندھ نے جامعہ دارالعلوم کورنگی اور مفتی تقی عثمانی کی علمی، دینی اور تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ دارالعلوم کورنگی میں دینی تعلیم کے ساتھ میٹرک، او لیول اور اے لیول کی تعلیم بھی فراہم کی جا رہی ہے، ملک بھر میں وفاق المدارس کے تحت ایک ہی وقت اور ایک ہی دن امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی کو بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، ملاقات میں گورنر ہاؤس میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے انعقاد، اغراض و مقاصد اور پیغامِ سیرت کو عام کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل