Loading
پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مریضوں کو مفت ادویہ فراہم کی گئیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں پاک فوج عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں راولاکوٹ میں پاک فوج نے مقامی شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلدیہ چوک پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے باعث متاثرہ آزاد کشمیر کی مقامی آبادی کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ اس دوران پاک فوج کے ماہر طبی عملے نے شہریوں کو طبی معائنے اور ادویات کی سہولت فراہم کی۔
پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ میں ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 80 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد مفت ادویات بھی مریضوں کو فراہم کی گئیں۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔ علاوہ ازیں راولاکوٹ کے شہریوں نے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور عوامی خدمت کے جذبے کو بھرپور سراہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل