Saturday, August 22, 2026
 

امریکا میں اسرائیل قونصلیٹ کی باہر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

 



نیویارک شہر میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین میں سے کچھ صیہونی مخالف کارکنوں کو پولیس نے ٹریفک میں خلل ڈالنے کی الزام میں حراست میں بھی لے لیا۔ مظاہرین مین ہیٹن کے مڈ ٹاؤن علاقے میں سیکنڈ ایونیو پر جمع ہوئے جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا. واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی افواج کے زیر قبضہ علاقہ 53 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد ہو گیا ہے۔ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی طرف سے حملہ کیے جانے بعد سے اب تک 73,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل