Loading
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ مزی دو ٹرینیں بحال کی جائیں گے اور اس حوالے سے انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کردی ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 15 ستمبر کو موہنجو دڑو ٹرین بحال کر دی جائے گی اور اسی طرح سیالکوٹ سے راولپنڈی کے لیے بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو 15 اکتوبر کو چلائی جائے گی۔
وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو دونوں ٹرینیں بحال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ مرحلہ وار تمام بند ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی، ایم ایل ون پر ورکنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور جنوری میں آغاز طے کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کو بدل کر رکھ دے گا، ایم ایل ون پر وزیراعظم مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل