Saturday, August 22, 2026
 

غزہ سے اُڑ کر آنے والی 4 پتنگوں نے اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگوادیں؛ تلاشی لی گئی

 



غزہ سے اڑائی جانے والی چار پتنگیں اسرائیلی سرحدی علاقے نہال عوز میں جا اتریں جس پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسرائیلی فوج کو طلب کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان پتنگوں کو جاسوس یا پھر دہشت گردی میں استعمال ہونے کے ڈر سے جانچ پڑتال کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ فوج نے چاروں پتنگوں کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ ان پر کوئی مشتبہ مواد یا چیز موجود نہیں تھی۔ اس سے کسی بھی مرحلے پر عوام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ اس واقعے نے اسرائیل میں ماضی کی یادیں ضرور تازہ کر دیں جب 2018 میں فلسطینی مظاہرین نے سرحدی علاقوں کی جانب آتش گیر مواد والی پتنگیں اور غبارے بھیجے تھے۔ ان پتنگوں اور غباروں نے اسرائیلی سرحدی علاقوں میں اتر کر بڑے پیمانے پر آگ لگا دی تھی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ جس کے بعد اسرائیلی فوج سرحدی علاقوں میں کافی محتاط ہوگئی تھی اور غزہ سے اُڑ کر آنے والے پرندوں تک پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو بھی حماس کے جانبازوں نے پیراشوٹ کے ذریعے سرحد عبور کر اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور اس ناقابل یقین طریقہ جنگ کے بارے میں صیہونی ریاست زرا بھی اندازہ نہیں لگا پائی تھی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل