Loading
کراچی میں قتل ہونے والےنوجوان میر رضا کے قتل سے قبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے مبینہ معلومات سامنے آگئی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ مقتول نے آخری 12 گھنٹے کہاں گزارے اور کس کس سے ملے جبکہ آخری فوٹیج میں میر رضا کے ساتھ کوئی نہیں دیکھا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس مقام سے میر رضا کی لاش ملی وہاں ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا، واقعے سے ایک روز پہلے 27 جولائی کو شام 5 بج کر54 منٹ پر میررضا شارع فیصل پر احمد راجا نامی شخص سے ملے، احمد راجا اور میر رضا کے درمیان 70 سے 80 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی بات چیت ہوئی۔
میررضا کو 7بج کر 5 منٹ پر بینک کال میں بہن کے نام پر ایک کروڑ روپے کا قرضہ منظور ہونے کا بتایا گیا، میر رضا کی لون کی ایک درخواست کو بینک مسترد کرچکا تھا، 8 بج کر23 منٹ پر فاروق محمود نے کال کرکے میررضا سے سرمایہ کاری سے معذرت کی، میر رضا انویسٹمنٹ کے لیے فاروق محمود کو بھی متعدد بار کہہ چکے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میررضا نے رات 11 بج کر50 منٹ پر دوست عبدالرازق کے ساتھ غفار کباب ہاؤس پر کھانا کھایا، میررضا نے رات 12 بجے کال پر صارم سید سے ہنگامی بنیاد پر3 کروڑ روپے کا قرض مانگا اور صارم سید کو مسیج میں بتایا کہ اگرقرض نہیں ملا تو کل کی صبح میرے لیے بہت مشکل ہوجائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ میر رضا نے مبینہ طور پر 2 بج کر23 منٹ پر گھر پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کیا، دو بج کر 42 منٹس پر فیس بک، لنکڈ ان اور اسنیپ چیٹ اکاؤنٹس بند کیے، جس کے بعد ان کی منگیتر نے بے چینی میں 3 بج کر10 منٹ پر کالز اور میسجز کیے لیکن میر رضا نے اپنی منگیتر کی کسی کال یا میسج کا جواب نہیں دیا، منگیتر نے میسجز میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق میر رضا نے 3 بج کر 18 منٹ اپنے اکاؤنٹس سے رقم والدین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی، تین بج کر 42 منٹ پر میر رضا گھر سے اپنی دکان پہنچنے، وہاں سے سیکیورٹی گارڈ کا پستول ساتھ لے گئے، 3 بج کر52 منٹ پر سیکیورٹی گارڈ کا پستول لے کر واپس گھر پہنچے اور 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے نکلے، 4 بج کر 22 منٹ پر میررضا نے سفر کے دوران اپنا فون آف کرکے باہر پھینک دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتول مبینہ طور پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے 4 بج کر 35 منٹس پر جائے وقوع پر پہنچے، رات کو 4 بج کر 38 منٹ پر جائے وقوع کے قریب اکیلے جاتے ہوئے دیکھا گیا اور ویڈیو لاش ملنے کے مقام سے 100 سے 150 میٹر فاصلے کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل