Loading
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام حسین انڑ کی درخواست پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی پر سابق رکن اسمبلی نے خاتون کے خلاف درخواست دی جس پر نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کرلیا۔
این سی سی آئی اے نے درخواست گزارکی تحریری شکایت پر مقدمہ درج کرلیا جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ خاتون نے سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاونٹ کے ذریعے کردارکشی کی مہم چلائی۔
مقدمہ متن کے مطابق خاتون نےسوشل میڈیا پر درخواست گزار کی وفات سے متعلق جھوٹی خبر بھی اپ لوڈ کی۔
این سی سی آئی اے نے مقدمہ اندراج کے بعد تحقیقات کرتے ہوئے متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے شواہد حاصل کرلیے جس کے بعد خاتون کی گرفتاری کیلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل