Monday, August 24, 2026
 

نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں جکڑے برائیڈن کارس کیخلاف تحقیقات شروع

 



انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کی نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں جکڑے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہفتے کی شب ڈربی کے ایک نائٹ کلب کے باہر کی ہے جہاں پولیس اہلکار برائیڈن کارس کو ہتھکڑیوں میں لے جاتے نظر آرہے ہیں۔ کارس اس وقت پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میں جگہ نہ ملنے کے باعث انہیں ڈرہم کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ڈرہم نے ڈربی شائر کو تین دن میں شکست دی جس کے بعد کارس اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ جشن میں شریک تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں کارس کو پولیس اہلکاروں کے گھیرے میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھی میتھیو پوٹس بھی قریب موجود تھے اور سابق انگلش کپتان بین اسٹوکس بھی پس منظر میں دکھائی دیے۔ Durham bowler Brydon Carse, who is in England squad for second Test, was released without charge after a nightclub incident while celebrating victory over Derbyshire@willis_macp has the details ⤵️https://t.co/4YXyQWChe5 pic.twitter.com/zFKA3lgPVi — Telegraph Cricket (@TeleCricket) August 23, 2026 انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ یہ واقعہ انگلینڈ کی ٹیم میں شراب نوشی اور کھلاڑیوں کے آف فیلڈ رویے سے متعلق حالیہ تنازعات کے بعد سامنے آیا ہے۔ کارس کی لارڈز میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی اب سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل