Loading
کھانا تیار کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی کے بعد بیوی نے شوہر کو فرائنگ پین کے وار سے قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں 65 سالہ شخص اور اس کی اہلیہ کے درمیان کھانے کی تیاری پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بحث کے دوران خاتون نے مبینہ طور پر غصے میں آکر فرائنگ پین سے شوہر کے سر پر وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی گر پڑا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والا فرائنگ پین بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
استغاثہ نے واقعے کا باقاعدہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فرانزک معائنہ کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ اور واقعے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل