Loading
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ممبئی میں واقع مشہور گھر ’منت‘ اس وقت بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور اب اس منصوبے کی کچھ نئی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
پروڈیوسر اور ریئل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ آنند پنڈت نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ اس وقت شاہ رخ خان کی دو جائیدادوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں منت بھی شامل ہے۔
آنند پنڈت کے مطابق منت کے پچھلے حصے میں چند نئی منزلیں شامل کی جا رہی ہیں جس سے اس مشہور رہائش گاہ کے موجودہ ڈھانچے میں مزید توسیع ہو گی۔
شاہ رخ خان اور ان کے اہلخانہ اپریل 2025 میں تزئین و آرائش شروع ہونے سے قبل عارضی طور پر باندرہ کے پالی ہل میں واقع ایک لگژری اپارٹمنٹ پوجا کاسا منتقل ہو گئے تھے۔
View this post on Instagram
آنند پنڈت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شاہ رخ خان کی ایک اور پراپرٹی کی ری ڈیولپمنٹ میں بھی شامل ہیں۔
یہ گھر اب صرف ایک رہائش گاہ نہیں بلکہ شاہ رخ خان کی شہرت کی علامت بن چکا ہے جہاں ہر سال اداکار کی سالگرہ اور عید کے موقع پر ہزاروں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل