Monday, August 24, 2026
 

خطے میں امن کی کوششیں مزید تیز؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران روانہ

 



پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کررہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس سلسلے میں ایران روانہ ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران گئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی توجہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے پر مرکوز رہے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور فیلڈ مارشل کا حالیہ دورۂ ایران بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور تنازع کے دیرپا و جامع حل کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل