Tuesday, August 25, 2026
 

جشنِ میلاد النبی ﷺ: کراچی میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی

 



جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 11 اور 12 ربیع الاول کو بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ ممنوع ہوگا ، شہر میں ڈمپر ، ٹینکرز اور دیگر ہیوی گاڑیوں کی 25 اور 26 اگست کو پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں 11 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول کی شب تک بھاری گاڑیاں شہر میں چلانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مختلف جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ٹریفک انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے ۔ گڈز ٹرانسپورٹ ، ڈمپر ، واٹر ٹینکر اور دیگر بھاری گاڑیوں کے مالکان اپیل کی گئی ہے کو وہ انتظامیہ سے تعاون کریں ، دیگر شہری بھی ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل