Wednesday, August 26, 2026
 

قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 



پاکستان ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کردی ہے۔ ایمن انور نے جولائی 2016 سے فروری 2023 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے جنوری 2010 میں کراچی انڈر 19 کی جانب سے پی سی بی نیشنل انڈر 19 ویمنز چیمپئن شپ میں کھیل کر کرکٹ میں اپنی شناخت بنائی تھی۔ 4️⃣5️⃣ international matches from 2016 to 2023 ????????@aimanunver announces her retirement from international cricket and embarks on the next chapter of her cricket journey ???? More details ➡️ https://t.co/2R1Px8rncV#PakistanCricket | #BackOurGirls pic.twitter.com/gSLkJEuTDF — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2026 فاسٹ بولر نے اپنے 45 بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 4 ون ڈے اور 29 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2018، 2020 اور 2022-23 کے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے علاوہ 2022 کے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اسکواڈ کا حصہ رہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن براڈکاسٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ رواں سال جنوری میں میچ ریفری کا کورس مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پیر کو نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں اس حیثیت سے ڈیبیو بھی کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل