Loading
آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے عسکری قیادت کے کامیاب دورہ تہران کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔
آزاد کشمیرکے نوجوانوں، طلبہ اور بزرگ شہریوں نے اس اہم دورے کو خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر سفارتی کوشش قرار دیا ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے عسکری قیادت کے کامیاب دورہ تہران کو سراہتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت کا دورہ تہران پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اورعلاقائی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔
کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ایران اورامریکا کے درمیان مفاہمت پاکستان کی مثبت سفارتی کوشش ہے، جو اس کے فعال علاقائی کردارکو ظاہرکرتی ہے۔ عسکری قیادت نے کشیدگی کے ماحول میں مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دے کر ایک ذمہ دارانہ کردارادا کیا ۔
آزاد کشمیر کے شہری نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، موجودہ علاقائی کشیدگی میں پاکستان کا امن اور مذاکرات کا پیغام قابل تحسین ہے۔ عالمی تجارت اورتوانائی کے تحفظ کے لیے آبنائے ہرمز میں امن واستحکام ضروری ہے۔
شہری نے کہا کہ ایران اورامریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ خطے میں محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات، مفاہمت اور پائیدار امن کا حقیقی ضامن ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل