Thursday, August 27, 2026
 

ارجن کپور بہن کی شادی پر والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے، جذباتی ویڈیو وائرل

 



بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اپنی بہن انشولا کپور کی شادی کے موقع پر مرحوم والدہ مونا شوری کپور کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انشولا کپور نے گزشتہ ماہ اپنے دیرینہ دوست روہن ٹھاکر سے شادی کی تھی جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی تھیں۔ اب انشولا نے شادی کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ارجن کپور اپنی والدہ کو یاد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے موقع پر ارجن کپور تقریر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اس لمحے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر وہ موجود ہوتیں تو گزشتہ چند دنوں کے ہر لمحے اور شادی کی ہر رسم سے بھرپور لطف اندوز ہوتیں۔ اس دوران ارجن کپور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جس کے بعد انشولا نے اسٹیج پر اپنے بھائی کو گلے لگا لیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انشولا کپور نے لکھا کہ وہ اسے کئی بار دیکھ چکی ہیں لیکن ہر مرتبہ اپنے بجائے اپنے بھائی کو دیکھتی رہ جاتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل