Thursday, August 27, 2026
 

آن لائن ایپ کے ذریعے دوستی کے بعد شادی کا جھانسہ، لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 



گجر پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند سال قبل متاثرہ لڑکی سے آن لائن ایپ کے ذریعے دوستی کی تھی، ملزم ملنے کے بہانے لڑکی کے گھر آیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی نے شادی کے لیے کہا تو ملزم نے دھمکیاں دی اور نمبر بلاک کر دیا۔ ایس پی منزہ کرامت کے مطابق ملزم ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل