Wednesday, August 26, 2026
 

مجتبی خامنہ ای زندہ یا مردہ؟ ٹرمپ کا بڑا دعوی سامنے آگیا

 



امریکی صدر ٹرمپ یہ بیان یسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر کی موجودگی اور صحت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز قدامت پسند ریڈیو میزبان گلین بیک کو دیے گئے ایک لائیو فون انٹرویو میں کہا مجتبیٰ خامنہ ای کے جسم کے بائیں حصے، بشمول بازو اور ٹانگ کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم وہ زندہ ہیں۔   صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ ہلاک ہوئے ہیں۔ اگر مجتبیٰ خامنہ ای ہلاک ہو چکے ہیں تو ممکن ہے کہ ایرانی حکام ان کی زندگی کے حوالے سے تاثر برقرار رکھے ہوئے ہوں۔ امریکی صدر کے بقول ایرانی حکام اہم معاملات میں اب بھی مجتبیٰ خامنہ ای سے مشاورت کرتے ہیں اور ان کی حتمی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایرانی مذاکرات کاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے انہیں زیادہ قابلِ اعتماد گروہ قرار نہیں دیا اور کہا کہ اس معاملے میں کچھ بھی ممکن ہے۔ جنگ کے نتائج سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی مالی طاقت ناقابلِ یقین ہے اور یہ طاقت ایک بڑی فتح کی جانب بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے رواں ہفتے ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کرنے کی مہم کا اعلان کیا ہے۔ امریکا نے ان ممالک کو بھی اقتصادی نتائج کی دھمکی دی ہے جو ایران کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرنے سے انکار کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل